یوم تکبیر پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے سید امتیاز الحق بخاری

ملک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور بی جی سی گروپ آف کمپنیز کے سربراہ سید امتیاز الحق بخاری نے یومِ تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
بن قاسم صابو گبول گوٹھ کا سرکاری پارک قبضہ مافیا کے نشانے پر عوام سراپا احتجاج

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

سید امتیاز الحق بخاری نے اس موقع پر کہا کہ "یومِ تکبیر نہ صرف ہماری ایٹمی صلاحیت کی یادگار ہے بلکہ اس دن ہم نے اپنے ازلی دشمن کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایک ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔”

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اور مسلح افواج ایک صف میں کھڑے ہیں اور وطن عزیز کی سالمیت و بقاء کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “یوم تکبیر پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے سید امتیاز الحق بخاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!