ایس ایس پی ضلع سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف پولیو کیمپوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں۔
شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز پہلے روز تین دلچسپ مقابلے
گودھرا UC-10 میں ان کے ہمراہ ایس پی نیو کراچی ڈویژن، ایس ڈی پی او نیو کراچی اور ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر قومی مہم میں عملی شرکت کی، اور والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو سے مکمل نجات دلائی جا سکے۔
انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے ضلع سینٹرل میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ضلع سینٹرل پولیس پولیو مہم کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ یہ قومی فریضہ بلاتعطل مکمل ہو۔

