موسیٰ خیل میں فورسز کی کارروائی، بم نصب کرتے 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راڑہ شم کے علاقے میں بم نصب کرنے والے چار دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ آذربائیجان دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہائی وے پر بم نصب کرنے کی کوشش میں مصروف تھے جب فورسز نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ مقابلے کے دوران دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بم بھی برآمد کر لیے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سلیم، بخت اور اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “موسیٰ خیل میں فورسز کی کارروائی، بم نصب کرتے 4 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!