کراچی: ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، بینک منیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے بینک منیجر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

\فتح راکٹ سسٹم: دشمن کے دفاعی نظام کو مفلوج کرنے والا پاکستانی ہتھیار

چھاپہ ڈی ایچ اے میں واقع ایک نجی بینک کی خیابان شہباز برانچ پر مارا گیا، جہاں سے ذیشان عباس اور عبدالکریم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشنشپ منیجر خدمات انجام دے رہا تھا۔

کارروائی کے دوران 9 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے، جب کہ ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی کرنسی تبادلے کے ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں سرگرم تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، بینک منیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!