سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں بھی خارج ہوگئیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں بھی خارج ہوگئیں۔

ویب ڈیسک تشکُّر نیور

الیکشن ٹریبونل نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

دوسری جانب این اے 242 کراچی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف اپیل بھی خارج ہوگئی

اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونل نے چوہدری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تحریک انصاف کے امیدوار علی امین گنڈا پور قومی اسمبلی کے حلقہ 44 ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ 112 اور 113 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار پائے گئے ہیں،الیکشن ٹریبیونل نے ان کے کاغذات منظور کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل بھی آج سُنی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!