سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار

سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار

تشکُّر نیور اخبار

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گروں کو منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے 1 دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد ظاہر شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 41 سالہ شہید حوالدار محمد ظاہر کا تعلق مردان سے تھا، شہید حوالدار محمد ظاہر نے دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کہ قربانیوں ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!