پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کا یومِ شہادت سیمینار سے خطاب — قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ہے

کراچی ( ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے مرکز اہلسنت میں بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری کے یومِ شہادت پر منعقدہ "بنیان مرصوص” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی دشمن کے سامنے نہ جھکی ہے اور نہ جھکے گی، پوری قوم متحد ہوکر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ضلع کیماڑی: تھانہ جیکسن پولیس کی دو الگ کارروائیاں، گٹکا ماوا اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اس کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں۔ ہم ملک کی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، چاہے دشمن کے پاس ایک رافیل ہو یا ہزار، انشاءاللہ زمین بوس کر دیں گے۔

شاداب رضا نقشبندی نے شہید محمد سلیم قادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی بقاء کا پیغام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی حفاظت ہم کفن باندھ کر کریں گے۔ قوم کو چاہیے کہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد پر نظر رکھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت اطلاع دے۔

اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری، سندھ کے صدر نور احمد قاسمی، مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ، محمد آفتاب قادری، محمد شہزاد قادری، ڈاکٹر علامہ جمیل احمد راٹھور، مفتی خالد کمال، علامہ صابر چشتی، تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ہم پاکستان میں نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

13 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!