ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر تھانہ جیکسن پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاعات پر دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں مضر صحت گٹکا/ماوا اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پہلی کارروائی:
W11 بس اسٹاپ کیماڑی پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 3 ملزمان (1) منصور خان، (2) سلیم جاوید، (3) ثناءاللہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل کا انجن اور چیچس برآمد کیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 165/2025 تھانہ بغدادی میں درج ہے، جبکہ انجن اور چیچس سے متعلق مقدمہ الزام نمبر 188/2025 تھانہ جیکسن میں قائم کیا گیا ہے۔
دوسری کارروائی:
مسان چوک نزد ریلوے پٹری کیماڑی پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عابد ولد مختیار کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے بوقت گرفتاری 20 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔
یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر مٹھل شر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
