خیرپور پولیس کی منشیات، غیرقانونی اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں، 08 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی ہدایت پر خیرپور پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں، بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں اور روپوش ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی کارروائیاں کیں۔

ضلع ساؤتھ: صدر پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

تھانہ میرواہ، پیر جو گوٹھ، رانی پور، سوبہو ڈیرو، شہید مرتضیٰ میرانی، ٹنڈو مستی اور احمد پور کی پولیس ٹیموں نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 08 ملزمان سردار اسلامی، شعیب راھوجو، غلام حسین راجپر، علی شیر بہٹی، جواد شیخ، سکندر شیخ، غلام فرید کاندھڑو اور معتبر چانڈیو کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور شراب برآمد کی جن میں شامل ہیں:

1,750 گرام چرس

2,500 گرام بھنگ

52 بوتلیں شراب

03 پستول اور گولیاں

گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات درج ذیل تھانوں میں قائم کیے گئے:

میرواہ، پیر جو گوٹھ، رانی پور، سوبہو ڈیرو، شہید مرتضیٰ میرانی، ٹنڈو مستی اور احمد پور

ایس ایس پی خیرپور نے کارروائیوں میں حصہ لینے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “خیرپور پولیس کی منشیات، غیرقانونی اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں، 08 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!