مقدس ہستیوں کی توہین ناقابلِ برداشت، شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ – تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ سندھ

تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کے رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ مقدس ہستیوں کی توہین اور تبرکات کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسی حرکات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری شرافت اور امن پسندی کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔

حیدری مارکیٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، تاش کے ذریعے قمار بازی میں ملوث 7 جواری گرفتار

یہ بات صوبائی نائب صدر زوار صائم علی جعفری، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مخدوم قادر کربلائی، حیدرآباد ڈویژن کے صدر میر عاصم تالپور، سینئر نائب صدر علی رضا قریشی، ضلع حیدرآباد کے صدر بابر لاشاری، ضلع دادو کے صدر سید صفدر علی شاہ لکیاری اور مختار آرگنائزیشن سندھ کے صدر بلال جمالی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہی۔

بیان میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے فیصلے کے بعد محکمہ اوقاف سندھ نے بی بی ماہم سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر سرکاری تعمیراتی کام کا آغاز کیا، جسے بعض عناصر کی جانب سے رکوانے کی کوشش کی گئی اور علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ دنوں ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران روضہ بی بی پاک پر اشتعال انگیز نعرے بازی، دھمکیاں اور مسجد میں رکھے تبرکات کی توہین جیسے ناقابلِ قبول اقدامات کیے گئے، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ اسی گروہ نے عیدالفطر کے روز بھی روضہ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی تھی، جس کی ایف آئی آر گلاب لغاری تھانے میں درج ہے۔

تحریک کے رہنماؤں نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ بدین اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔

آخر میں انہوں نے ملک بھر کی شیعہ و عزادار تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں آواز بلند کریں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “مقدس ہستیوں کی توہین ناقابلِ برداشت، شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ – تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!