کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں دبئی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے انہیں ویزا سینٹر کی جدید سہولیات اور تیز رفتار نظام سے آگاہ کیا۔
شاہد آفریدی نے ویزا سینٹر میں فراہم کی جانے والی شفاف اور فوری سروسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محض 10 سے 15 منٹ میں ویزے سے متعلقہ کارروائی مکمل ہو جانا قابلِ تحسین انتظام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویزا سینٹر نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا ہے بلکہ پاکستانیوں کے لیے مثالی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جس طرح پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں، وہ قابلِ ستائش ہیں۔
اس موقع پر شاہد آفریدی اور قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔