جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری، معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

چیف پولیس کراچی جاوید عالم اوڈھو سے چیئرمین FOAP رانا عاصم شکور کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات کو سراہا گیا

وزیرِ اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آپریشن "بُنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی شب بھارت کی جانب سے بلاجواز جنگ کا آغاز کیا گیا، جس میں نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا بلکہ معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حالات میں جنرل عاصم منیر نے مثالی جُرأت، قیادت اور عسکری حکمتِ عملی کے ذریعے قوم کا دفاع کیا۔

کابینہ کے اراکین نے اعتراف کیا کہ ان کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف بھرپور دفاع کیا بلکہ دشمن کو شکستِ فاش دی۔ ان خدمات کے اعتراف میں وزیرِ اعظم کی تجویز پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رتبے پر ترقی دی گئی، جس کی کابینہ نے منظوری دی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے صدر آصف علی زرداری کو اس فیصلے سے باخبر کیا۔ وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت میں توسیع کی منظوری بھی دی۔

ساتھ ہی آپریشن "بُنیان مرصوص” میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افواج پاکستان کے افسران، جوان، شہداء، غازیوں اور شہریوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا جائے گا۔

صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزراء، سروسز چیفس اور دیگر اعلیٰ حکام نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کی تاریخ میں دوسرے فوجی افسر ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کے رتبے پر ترقی دی گئی۔ اس سے قبل صدر جنرل ایوب خان کو 1959 میں یہ رینک دیا گیا تھا۔

فیلڈ مارشل کا رتبہ فوج کا اعلیٰ ترین پانچ ستارہ (5-Star) عہدہ ہوتا ہے، جو غیرمعمولی عسکری خدمات اور قیادت کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری، معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!