چیف پولیس کراچی جاوید عالم اوڈھو سے چیئرمین FOAP رانا عاصم شکور کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات کو سراہا گیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے فیڈریشن آف پاکستان (FOAP) کے چیئرمین رانا عاصم شکور کی قیادت میں سات رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں اہم ملاقات کی۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 77 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 1 خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار

وفد میں شامل دیگر ارکان میں ظہور اقبال اعوان، مرتضیٰ احمد علی، ملک صاحب اور کرنل گلستان بھی شامل تھے۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس ایس پیز انویسٹی گیشن بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے شہر میں مرکزی شاہراہوں اور ہائی ویز پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وفد نے شہر میں جرائم کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی اور درپیش مسائل سے پولیس چیف کو آگاہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

18 / 100 SEO Score

One thought on “چیف پولیس کراچی جاوید عالم اوڈھو سے چیئرمین FOAP رانا عاصم شکور کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات کو سراہا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!