ڈپٹی کمشنر سینٹرل فوادغفار سومرو نےبچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر ضلع وسطی میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

آفس آف دی ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی

ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد
غفار سومرو نےبچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر ضلع وسطی میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کراچی(تشکُّر نیوز) سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج مورخہ 08/جنوری بروز پیر سے شروع ہو گئی ہے جو کراچی کے تمام اضلاع میں سات روز تک جاری رہے گی ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی جناب فواد غفار سومرو نے ہمدرد ہسپتال ناظم آباد میں پولیو کے قطرے پلا کر جنوری 2024ء کے لیے پولیو SIAs کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ہمدرد ہسپتال کے سی ای او بریکیڈٸیر (R) ڈاکٹر ریاض الحق ,ضلع وسطی کےاسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) قاٸم اکبر , اسسٹنٹ کمشنر ناظم اباد ڈاکٹر أصف , ہیلتھ افیسر ڈاکٹر غلام عباس , ڈبلیو ایچ او کے ایریا کواڈینیٹر ڈاکٹر ایاز شیخ ، این سٹاپ افیسر ڈاکٹر زین العابدین بھاٸیو ضلع وسطی سیکیورٹی فوکل پرسن فضل اکبر, صوبائی اے سی ایم جنید خان, ٹاٶن ہیلتھ افیسر ڈاکٹر خرم بھی موجود تھے _

واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 1700 سے زائد پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں مہم کے دوران 05 سال سے کم عمر کے 387000 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
ضلع وسطی میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 387000سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔


سندھ میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 10.03 ملین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
پولیو ٹیمیں ہر گھر پر جا کر پولیو کے قطرے پلانےکے عمل کو یقینی بنائیں گی کسی گھر میں نہ پہنچنے کی صورت میں والدین ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ سندھ پولیس کےاہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!