KARACHI BASKETBALL ASSOCIATION
KARACHI-SINDH
DATED: 7TH JANUARY-2024
کراچی ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ محمد اقبال میمن کی اجازت سے ایسوسی ایشن کی سالانہ سرگرمیوں سے متعلق سال 2024 کے کلینڈر کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے کیا اور ایسوسی ایشن نے سیکریٹری کے بی بی اے طارق حسین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن، SOA اور S.S.B کو اس کلینڈر کی اطلاع تحریری کردیں، کے بی بی اے کی سرگرمیوں کا آغاز 14 جنوری کو ایک روزہ ٹورنامنٹ سے ہوگا جس میں چار ٹیمیں حصہ لینگی جبکہ 23 تا 31 جنوری ساتواں کمشنر کراچی کپ، 5 فروری یوم کشمیر کپ، 10 تا 16 فروری محمد عمر میمن ٹورنامنٹ، 18 تا 24 فروری شہدائے پولیس کپ، 1 تا 7 مارچ یوم پاکستان کپ، 14 تا 19 اپریل گیٹوریڈ ٹرافی، 1 تا 8 مئی ڈپٹی کمشنر ساوتھ کپ، 1 تا 7 جون 9 واں عیسیٰ لیب ٹرافی، 1 تا 15 جولائی سمر کوچنگ کیمپ، 7 تا 14 اگست یوم آزادی کپ، 1 تا 6 ستمبر یوم دفاع کپ، 1 تا 7 اکتوبر 5 واں انویریکس ٹرافی جبکہ نومبر اور دسمبر قومی وومین اور انڈر 18 قومی چیمپین شپ اور 2 انٹر ڈویژن سندھ باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کئے جائینگے، جبکہ 17 فروری کو قائد باسکٹ بال انٹرنیشنل عبدالناصر کی تیسری برسی پر عظیم الشان ایوارڈ تقریب شمسی اکیڈمی کے تعاون سے منعقد کی جائے گی، ایسوسی ایشن نے اپنے اجلاس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ کی کارکردگی پر زبردست خراج تحسین ادا کیا اور اعلان کیا کہ PBF کے سیکریٹری خالد بشیر SOA کے احمد علی راجپوت اور محکمہ کھیل سندھ کے سیکریٹری حافظ عبدالہادی بلو کو 17 فروری کو حسن کارکردگی ایوارڈ دئے جائینگے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر
