پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کے مابین اعلی سطحی مذاکرات کا انعقاد

پریس ریلیز

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی)
نیول ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد

پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کے مابین اعلی سطحی مذاکرات کا انعقاد

اسلام آباد(تشکُّر نیوز) وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان نیوی اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان ایکسپرٹ لیول اسٹاف مذاکرات کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وائس چیف نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان انتہائی گہرے تعلقات ہیں اور بہت سے آپریشنل اور تربیتی امور میں باہمی تعاون پایا جاتا ہے جس کا ایک اہم مظہر دونوں بحری افواج کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کا باقاعدہ انعقاد ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!