تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ضلع ملیر کراچی
8 جنوری 2024
تھانہ قائدآباد پولیس کی بہترین کاروائی بینک سے کیش لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹنے والے گروپ کا کارندہ گرفتار
گرفتار ملزم مقیم خان بینک کے اندر بیٹھ کر لوگوں کو واچ کرتا تھا اور اپنے باہر کھڑے ساتھیوں کو اگاہ کرتا تھا
گرفتار ملزم کو CCTV فوٹیج ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے
ملزمان ضلع کورنگی اور ضلع ملیر کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے درجنوں بینک وارداتوں میں ملوث ہیں
گرفتار ملزم مقیم خان کے قبضہ سے 1 پسٹل 30 بور اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کہ تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا
گرفتار ملزم نے چار ماہ قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تھانہ قائدآباد میں شخص کو بینک سے واپس آتے وقت لوٹتے وقت گولیاں مار کر زخمی بھی کیا تھا
ترجمان ایس ایس پی ملیر کراچی
