باجوڑ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکارشہید

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پولیس اہلکارانسدادِ پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کے لیےجا رہے تھے

صوبہ خیبرپختونخوا کےضلع باجوڑمیں ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش میں پولیس کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ،20 زخمی ہوگئے۔

باجوڑ پولیس کےمطابق پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کے لیےجا رہےتھےکہ دھماکے کا نشانہ بن گئے۔

ریسکیو ٹیموں نےمقتولین کی لاشوں اورزخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا،جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا،اورنہ ہی کسی دہشت گروہ نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!