مودی کی ناکام سفارت کاری بے نقاب، عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف غالب، بھارت تنہا

حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی کے بعد بھارت کی عالمی سفارتی مہم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر کسی بھی طاقت نے مودی حکومت کی حمایت نہیں کی، جس سے بھارت کی سفارتی ناکامی واضح ہو گئی ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ: مسئلہ کشمیر خطے میں ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے

بی بی سی کے مطابق مودی کی ملٹی الائنس پالیسی غیر مؤثر ثابت ہوئی، جبکہ چین اور ترکی نے پاکستان کی کھل کر حمایت کی۔ چین نے پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کا اعلان کیا، اور ترکی نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کی۔ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کی مداخلت نے بھارت کی خودمختاری کو بے نقاب کیا۔ جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن سے کیا گیا، جبکہ بھارت اس حوالے سے بے خبر رہا۔

ٹرمپ نے دہشتگردی کا ذکر نہ کر کے مودی حکومت کو زبردست سفارتی جھٹکا دیا۔ عالمی رہنما کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے رہے اور بھارت کا بیانیہ رد کر دیا گیا۔

امریکہ کی متوازن پالیسی اور پاکستان سے مساوی سلوک نے بھارت کی ڈی ہائفینیٹ پالیسی کو ختم کر دیا۔ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا اور بھارت کا "اندرونی معاملے” کا دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔

سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے بیک وقت دورۂ پاکستان نے بھارت کو سفارتی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا۔ عالمی میڈیا میں پاکستان کا مؤقف غالب رہا اور بھارت کا دہشتگردی کا شور دب گیا۔

بی بی سی نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات نے بھارت کو مزید دیوار سے لگا دیا۔ پاکستان کے ساتھ محدود تجارتی تعلقات کے باوجود اسے عالمی اہمیت دی گئی، جبکہ بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی دنیا نے مسترد کر دی۔ پاکستان اپنے دلائل اور ثبوتوں کے ساتھ مؤثر سفارت کاری میں کامیاب رہا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے امریکہ کی ثالثی کو قبول کر کے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا، جبکہ بھارت نے ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ چین، ترکی، ایران، اور سعودی عرب جیسے ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، جس سے بھارت سفارتی محاذ پر اکیلا رہ گیا۔

مزید کہا گیا کہ بھارت نہ صرف میدان جنگ بلکہ سفارت کاری میں بھی ناکام ہوا ہے۔ امریکہ کی مداخلت نے بھارت کے علاقائی طاقت بننے کے خواب کو توڑ دیا، جبکہ پاکستان نے پرامن اور بالغ نظر سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر مثبت تاثر قائم کیا۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “مودی کی ناکام سفارت کاری بے نقاب، عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف غالب، بھارت تنہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!