برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ: مسئلہ کشمیر خطے میں ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے

لندن/اسلام آباد: برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر 42 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں واضح طور پر مقبوضہ کشمیر کو تنازع کی بنیادی وجہ اور ممکنہ ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا انکشاف

رپورٹ میں پہلگام واقعے سے لے کر حالیہ سیزفائر تک کے تمام مراحل کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے مشکوک واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کیں، جو علاقائی امن کے لیے ایک شدید خطرہ بن گیا۔

رپورٹ کے اہم نکات میں شامل ہیں:

  • بھارت مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ سطح پر حل کرنا چاہتا ہے، جبکہ پاکستان اس کے لیے بین الاقوامی ثالثی کا خواہاں ہے۔

  • بھارت کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا، اور عالمی طاقتوں کی ثالثی کی کوششوں کو بھی رد کیا گیا۔

  • پاکستان نے انتہائی ذمہ داری اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے دفاعی اقدامات کیے، جبکہ بھارت نے طاقت، دھمکی اور الزام تراشی کا سہارا لیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب “آپریشن سندور” کے تحت پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

پاکستان نے جوابی طور پر “آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کیا، جس میں پاک فضائیہ نے نہ صرف بھارت کا جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا، بلکہ ناگروٹا میں واقع براہموس میزائل ذخیرے کو بھی نشانہ بنایا اور متعدد بھارتی فضائی اڈوں کو غیر فعال کر دیا۔

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا تو یہ خطہ ایٹمی تصادم کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، جس کے تباہ کن اثرات صرف جنوبی ایشیا ہی نہیں، پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔

رپورٹ میں امریکہ اور برطانیہ پر بھی تنقید کی گئی ہے کہ انہوں نے بحران کے دوران بھرپور سفارتی کردار ادا نہیں کیا۔ اگرچہ امریکہ نے کچھ پس پردہ اقدامات کیے، تاہم بھارت نے کسی بین الاقوامی مداخلت کو ماننے سے انکار کر دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ نے عالمی برادری کو فوری کردار ادا کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے اور خطے کو تباہ کن جنگ سے بچایا جا سکے۔

One thought on “برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ: مسئلہ کشمیر خطے میں ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!