تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
DISTRICT KEAMARI POLICE
مورخہ 08 جنوری 2024
رات گئے تھانہ ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ۔
فائرنگ کے تبادلہ کے بعد انتہائی مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی مچھر کالونی پہنچی ملزم نے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کی۔ عارف اسلم راؤ۔
جوابی کارروائی میں امین عرف قربانی نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک عدد غیرقانونی پستول، 03 عدد چوری/ چھینے گئے موبائل فون اور تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ عارف اسلم راؤ۔
گرفتار ملزم انتہائی مطلوب ڈکیت/ اسٹریٹ کریمنل تھا جوکہ اس سے قبل بھی 19 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزم کے خلاف دھشتگردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ سمیت کورٹ سے فرار ہونے جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Media Cell Keamari Police
