مسلم ممالک کی پارلیمانی کانفرنس کا 19واں اجلاس جکارتہ میں اختتام پذیر، بھارت مخالف تین قراردادیں منظور

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مسلم ممالک کی پارلیمان کا 19واں اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس میں بھارت کے خلاف تین اہم قراردادوں کی منظوری دی گئی۔ ان قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مذہبی و ثقافتی مقامات کی بے حرمتی، اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا گیا۔
حیدرآباد کے قریب مٹیاری میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ڈاؤن ٹریک بند مسافر ٹرینیں متاثر

پہلی قرارداد میں بھارتی مظالم خصوصاً خواتین اور بچوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دوسری قرارداد بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور ثقافتی مقامات کی توہین کے خلاف تھی، جب کہ تیسری قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔

پاکستانی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی، وفد میں میاں فتح اللہ، داوڑ کنڈی اور عقیل ملک شامل تھے۔ پاکستانی وفد نے بھارتی فسطائیت، اقلیتوں پر ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا، جس پر دیگر مسلم ممالک کے وفود نے پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کی اور بھارتی پالیسیوں کی مذمت کی۔

اجلاس کے اختتام پر "اعلانِ جکارتہ” جاری کیا گیا، جسے پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “مسلم ممالک کی پارلیمانی کانفرنس کا 19واں اجلاس جکارتہ میں اختتام پذیر، بھارت مخالف تین قراردادیں منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!