حیدرآباد کے قریب مٹیاری میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ڈاؤن ٹریک بند مسافر ٹرینیں متاثر

حیدرآباد کے قریب ضلع مٹیاری کے علاقے پلیجانی اسٹیشن کے نزدیک ایک مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ واقعہ کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سزا یافتہ 49 ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

اسٹیشن ماسٹر کے مطابق، بوگی کے پٹری سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا، جس کی وجہ سے کئی مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی مزید خرابی سے بچا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ مال بردار ٹرین روہڑی سے کوٹری کی جانب جا رہی تھی، اور حادثہ اچانک پیش آیا۔ حکام نے فوری طور پر مرمت اور بوگی کو ٹریک پر واپس لانے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “حیدرآباد کے قریب مٹیاری میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ڈاؤن ٹریک بند مسافر ٹرینیں متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!