Site icon Tashakur News

حیدرآباد کے قریب مٹیاری میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ڈاؤن ٹریک بند مسافر ٹرینیں متاثر

حیدرآباد کے قریب ضلع مٹیاری کے علاقے پلیجانی اسٹیشن کے نزدیک ایک مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ واقعہ کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سزا یافتہ 49 ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

اسٹیشن ماسٹر کے مطابق، بوگی کے پٹری سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا، جس کی وجہ سے کئی مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی مزید خرابی سے بچا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ مال بردار ٹرین روہڑی سے کوٹری کی جانب جا رہی تھی، اور حادثہ اچانک پیش آیا۔ حکام نے فوری طور پر مرمت اور بوگی کو ٹریک پر واپس لانے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔

Exit mobile version