آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے نندو، ضلع بدین کے مقامی قبرستان "مقبرو شاہ بادشاہ” میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ، ڈی آئی جیز سمیت سندھ بھر کے اعلیٰ پولیس افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعائیں کی گئیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
شخصیات کی جانب سے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
فاتحہ خوانی و دعا کا خصوصی اہتمام 18 مئی، بروز اتوار، سہ پہر 3 بجے کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں واقع آئی جی ہاؤس میں کیا جائے گا، جہاں تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوں گے۔
