کراچی میں لرزہ خیز واقعہ: دو بیٹوں نے باپ کو زہر دے کر قتل کیا، لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی (نمائندہ خصوصی) – شہر قائد کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں پیش آنے والے خون سرد کر دینے والے واقعے نے ہر شخص کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں دو سگے بیٹوں نے مبینہ طور پر اپنے والد خاور انجم کو زہر دے کر قتل کیا اور لاش کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئے۔

صدر مملکت کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بھارتی جارحیت کے زخمیوں سے اظہارِ یکجہتی

پولیس کے مطابق، خاور انجم کو اس کے بیٹوں ابراہیم اور افضل نے میرپور خاص سے کراچی بلوایا۔ گھر میں کسی ذاتی جھگڑے کے بعد دونوں نے پہلے اسے کولڈ ڈرنک میں چوہے مار دوا پلا دی، جس کے بعد جب اس کی طبیعت خراب ہوئی تو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور چھری کے وار بھی کیے۔

قتل کے بعد دونوں بیٹوں نے لاش کو بوری میں بند کیا اور موٹر سائیکل کے ذریعے ٹھکانے لگانے کی کوشش کی، مگر اسی دوران پولیس نے مشکوک حرکت دیکھ کر روک لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ملزمان لاش لے جا رہے ہیں۔ پولیس نے دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

فٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا کہ واقعے کے وقت محلے کا چوکیدار جائے واردات کے قریب موجود تھا۔ تاہم، اس نے بیان دیا ہے کہ اسے لاش کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی شواہد اور فوٹیج کے مطابق واقعہ سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتا ہے، جس کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

One thought on “کراچی میں لرزہ خیز واقعہ: دو بیٹوں نے باپ کو زہر دے کر قتل کیا، لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!