سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر وار ٹیم نے آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت کے متعدد سرکاری و دفاعی اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے حساس ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔
پاکستان کا بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت بھارتی فضائی و سائبر اہداف تباہ
ہیک کیے گئے اہم ادارے:
بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL)
یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI)
انڈین ایئر فورس
مہاراشٹرا الیکشن کمیشن
بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)
آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن
کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی (CRIA)
ماہانگر ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (MTNL)
بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ (BEML)
ذرائع کے مطابق ان تمام ویب سائٹس کا مواد مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے، اور کئی اہم اداروں کا حساس ڈیٹا لیک کر کے ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
ہیک شدہ سیکیورٹی کیمرے اور میڈیا پلیٹ فارمز:
اس سائبر حملے کے دوران 2500 سے زائد بھارتی سیکیورٹی کیمروں کو بھی ہیک کیا گیا، جس کے بعد اہم سرکاری و دفاعی تنصیبات کی لائیو نگرانی مفلوج ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والے بھارتی نیوز چینلز کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔
ماہرین کا مؤقف:
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملے بھارت کی کمزور سائبر سیکیورٹی کو بے نقاب کرتے ہیں اور یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نہ صرف زمینی، فضائی اور بحری محاذ پر بلکہ سائبر میدان میں بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ سائبر کارروائیاں آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے تسلسل کا حصہ ہیں، جس میں پہلے ہی بھارتی ایئر بیسز، میزائل اسٹوریج سائٹس اور پاور گرڈ کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستانی سائبر ٹیمیں مزید بڑے اداروں اور ڈیٹا نیٹ ورکس کو بھی ہدف بنا سکتی ہیں۔
