پاکستان کا بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت بھارتی فضائی و سائبر اہداف تباہ

بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” (آہنی دیوار) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دفاعی آپریشن کے دوران بھارتی ایئر بیسز ادھم پور اور پٹھان کوٹ سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت کی میزائل اور ڈرون حملوں سے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ

ذرائع کے مطابق بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ مکمل طور پر تباہ کر دی گئی، جو پاکستان پر حملے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

پاک افواج نے اڑی کے مقام پر بھارتی فوج کا سپلائی ڈپو اور جی ٹاپ میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر بھی کاری ضرب لگائی، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

سائبر محاذ پر برتری

پاکستانی سائبر وار ٹیم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجنوں بھارتی سرکاری و نجی ویب سائٹس اور ڈیٹا بیسز کو ہیک کر کے بھارتی دفاعی نظام کو مفلوج کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ہیکنگ کی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کا 70 فیصد پاور گرڈ ناکارہ ہو چکا ہے، جس سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی۔

ہیک کی گئی ویب سائٹس میں آسام رائفلز، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی، اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن شامل ہیں، جن پر بھارتی دہشتگردی کے ثبوت نمایاں انداز میں اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔

فتح-1 میزائل سسٹم کی کامیاب کارروائی

پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم کے ذریعے دشمن کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں جن میں حملے کی ویڈیوز، لانچ سائٹ کی فوٹیج اور دشمن کی پوزیشنز کی تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

راج کمار تھاپا کی ہلاکت: کشمیریوں کے لیے انتقام کا لمحہ

پاک افواج نے راجوڑی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے ذمے دار راج کمار تھاپا کو ہلاک کر دیا۔ وہ دہشتگردوں کا سہولت کار اور بھارتی ایڈمنسٹریشن کا اعلیٰ عہدیدار تھا، جو کشمیری عوام کے لیے دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

پاکستان کی پوزیشن واضح:
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کی گئیں اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ

"پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا اور قومی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”

آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” اب بھی جاری ہے اور مزید اہم بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کا بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت بھارتی فضائی و سائبر اہداف تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!