راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس بریفنگ میں انکشاف کیا کہ بھارت نے آدم پور سے فائر کیے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں میں سے 5 میزائل امرتسر اور 1 میزائل آدم پور میں گرا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ کارروائی نہایت حیران کن ہے اور یہ اس کی اندرونی سازشوں اور اقلیت دشمن پالیسیوں کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
بھارت کی ممکنہ جارحیت کی اطلاعات پر پاک بحریہ الرٹ، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اپنے ہی شہریوں، خاص طور پر سکھ برادری کو نشانہ بنا رہا ہے، جس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے اور ہماری مکمل ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملے کی کوشش بھی کی، جسے ناکام بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نہ صرف اپنے ملک بلکہ پاکستان، امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں دہشتگردی کو منظم طور پر اسپانسر کر رہا ہے، جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
اہم نکات:
بھارت نے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جو اپنے ہی علاقوں میں گرے۔
ننکانہ صاحب پر حملے کی کوشش ناکام، پاکستان نے بروقت جواب دیا۔
بھارت اقلیتوں، خاص طور پر سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔
بھارت بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
