وزیراعظم کا آئی ایم ایف قسط کی منظوری اور بھارتی سازشوں کی ناکامی پر اظہارِ اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کی جانب سے اس کے خلاف کی گئی ناکام سازشوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل یوتھ ونگ کے وفد کی ڈاکٹر عاصم حسین سے اہم ملاقات
وزیراعظم نے اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال اور معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت بہتر سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اور بھارت کی جانب سے یکطرفہ جارحیت اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود بین الاقوامی اداروں نے حقائق کو تسلیم کیا اور بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک کو طویل مدتی معاشی استحکام حاصل ہوگا، حکومت توانائی، ٹیکس اصلاحات اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے، گزشتہ چودہ ماہ میں حاصل شدہ مثبت معاشی اشاریے پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔

10 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم کا آئی ایم ایف قسط کی منظوری اور بھارتی سازشوں کی ناکامی پر اظہارِ اطمینان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!