سوناکشی سنہا کا بھارتی میڈیا پر شدید تنقید، نیوز چینلز کو سرکس اور گندگی قرار دے دیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں "سرکس” اور "گندگی” قرار دے دیا، اور کہا کہ یہ چینلز صحافت کے نام پر صرف خوف اور سنسنی پھیلا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بڑی خوشخبری، ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری

تفصیلات کے مطابق سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیوز چینلز کا کام حقائق عوام تک پہنچانا ہے نہ کہ چیخ و پکار کے ذریعے خوف و ہراس پیدا کرنا۔ انہوں نے کہا:
"ہمارے نیوز چینل مذاق بن چکے ہیں، جو صرف سنسنی پھیلا رہے ہیں۔ عوام سے کہتی ہوں کہ وہ خبروں کے نام پر یہ کچرا دیکھنا بند کریں۔”

سوناکشی کا کہنا تھا کہ بھارتی اینکرز کی چیخ و پکار پر سوالات اٹھتے ہیں، کیونکہ یہ صحافت نہیں بلکہ ایک ڈرامہ بن چکا ہے۔ انہوں نے صحافت کے معیار کو بہتر بنانے اور عوام کو سچ بتانے کا مطالبہ کیا۔

سوناکشی کی جانب سے میڈیا پر یہ کھلی تنقید اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں بھی لوگ اپنی میڈیا کی بے سمتی اور جانبداری سے نالاں ہیں۔

17 / 100 SEO Score

One thought on “سوناکشی سنہا کا بھارتی میڈیا پر شدید تنقید، نیوز چینلز کو سرکس اور گندگی قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!