وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، بھارتی حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں بھارت کے حالیہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی شریک تھے۔

بھارت کا بزدلانہ حملہ: ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی امن کے لیے خطرہ، 57 بین الاقوامی پروازیں متاثر

وفاقی وزیر داخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اور علاقائی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے اور انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سالمیت کا دفاع یقینی بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو مطلع کر دیا تھا تاکہ عالمی برادری حقیقت سے آگاہ رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر حال میں وطن عزیز کا دفاع کیا جائے گا۔

Screenshot 2025 05 07 191328 1

56 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، بھارتی حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!