دی بوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی، سیکٹر 22A میں ایک پُرجوش تقریب "پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کے عنوان سے منعقد ہوئی جس کا مقصد پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ اس پروگرام میں طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی اور وطن سے وفاداری اور افواجِ پاکستان سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔
اسٹیل ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم ہلاک، دیگر فرار
اکیڈمی کے بچوں نے بھارت کے خلاف شدید نفرت اور پاکستان آرمی کے ساتھ مکمل وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ "دی بوسٹ اکیڈمی اور پاکستان کا ہر بچہ اپنی افواج کے ساتھ ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گا”۔
تقریب میں طلباء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، پلے کارڈز اٹھا کر ان کی حمایت کی اور افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ بھارت ایک ایسی قوم سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ہر وقت شہادت کے جذبے سے سرشار ہے۔ پاکستان نے ماضی میں بھی بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی ہے اور آج بھی دشمن کو ناکامی کا سامنا ہے۔
