پاک فضائیہ کا مؤثر جواب بھارتی جارحیت کا منہ توڑ ردعمل، متعدد طیارے، ڈرون اور پوسٹیں تباہ

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ اور افواجِ پاکستان نے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جن میں دو رافیل اور ایک SU-30 شامل ہے۔ ان میں سے ایک طیارہ بھٹنڈا میں، دوسرا اکھنور میں جبکہ تیسرا ایوانتی پورہ کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل مائل پر تباہ کیا گیا۔
کور کمانڈر بہاولپور کا سی ایم ایچ کا دورہ، بھارتی حملے میں زخمی افراد کی عیادت

ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارے پاکستانی سرزمین پر حملہ آور تھے اور بھارتی حدود کو استعمال کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ایک مگ-29 طیارہ بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ دو بھارتی ڈرون کو کوٹلی لوہاراں میں گرایا گیا۔ خوش قسمتی سے پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ رہے۔

زمینی محاذ پر بھی پاک فوج نے فیصلہ کن کارروائیاں کیں۔ بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا گیا۔ دشمن کی اہم فوجی پوسٹس — گفدار، ڈنا، چھتری، جولی، بڈوری، پیر کانٹی — کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کے فوجی مورچے چھوڑ کر بھاگ گئے، جن میں 50 فوجی بڈوری سیکٹر سے اور 40 پیر کانٹی سیکٹر سے فرار ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کچھ کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

یہ کارروائیاں بھارتی حملے کے بعد کی گئیں جب رات کے وقت احمد پور شرقیہ، کوٹلی، مظفر آباد، باغ، اور مریدکے میں بھارت کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے تھے، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

One thought on “پاک فضائیہ کا مؤثر جواب بھارتی جارحیت کا منہ توڑ ردعمل، متعدد طیارے، ڈرون اور پوسٹیں تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!