بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق "را” کی پراکسیز کو سرگرم کر دیا گیا

اسلام آباد (تشکر نیوز) بھارت کی خفیہ ایجنسی "را” کا بلوچستان میں دہشت گردی کا نیا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے، جس کے تحت گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی پراکسیز کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متحرک کر دیا ہے، اور ان شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی افغان باشندوں کو ہدایات فراہم کی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

انٹیلی جنس ذرائع نے مزید بتایا کہ "را” نے افغانستان سے دہشت گردوں کو ان علاقوں میں بھیجا، جنہیں مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل کیا جائے گا، جن میں خودکش بمبار بھی شامل ہیں جو گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر کے دہشت گردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے دہشت گردی کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے ہیں، اور اس بارے میں مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کرانے کی سرگرمیاں پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں، اور ان کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا مقصد پاکستان میں بے امنی پھیلانا ہے۔ بھارت کے اس دہشت گردی کے منصوبے کو پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں ناکامی کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

One thought on “بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق "را” کی پراکسیز کو سرگرم کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!