ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار، منشیات اور گٹکا برآمد

ٹھٹہ : آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی قیادت میں ٹھٹہ پولیس نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور گٹکا فروشوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔

ابا جی سرکار کی بخاری گروپ آف کمپنیز کے ہیڈ آفس آمد، ملکی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

پولیس نے ٹھٹہ، دہابیجی، گھوڑاباڑی، جھرک، گاڑہو اور جھمپیر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 10 منشیات فروش اور ایک گٹکا فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے 1065 گرام چرس، 5 لیٹر دیسی شراب، 182 بیگز دیسی شراب اور 315 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں بلاول عرف گلو، بادل، ظفر، اصغر، اجمل، محمد اشرف، بھٹو، فاروق احمد، سکندر اور آصف علی شامل ہیں، جبکہ ایک گٹکا فروش محمد علی عرف علی کو بھی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ، منشیات آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے مزید کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

WhatsApp Image 2025 05 06 at 12.09.41 AM 1 1 WhatsApp Image 2025 05 06 at 12.09.42 AM WhatsApp Image 2025 05 06 at 12.09.42 AM 1 WhatsApp Image 2025 05 06 at 12.09.43 AM

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!