اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 215 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 215.141 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں، جن کی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد ہے، جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستانی عوام اور عسکری قیادت کو مبارکباد، بھارت کو واضح پیغام

اے این ایف ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے کوریئر آفس سے لندن اور امریکہ سے گوجرانوالہ اور پشاور بھیجے جانے والے پارسلز سے 10 گرام ویڈ، 616 گرام مشکوک مواد اور 15 گرام نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

پشاور ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان میں 7 کلوگرام آئس چھپائی گئی تھی جسے اے این ایف حکام نے ناکام بنا دیا۔
حیدرآباد میں ایک مسافر بس میں سوار 5 افراد سے 6.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ کراچی ائیرپورٹ پر لاوارث ٹرالی بیگ سے 5 کلوگرام ویڈ برآمد ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 156 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس کے قریب ایک گاڑی سے 40 کلوگرام آئس بھی برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

تمام گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 05 at 8.14.07 PM WhatsApp Image 2025 05 05 at 8.14.08 PM WhatsApp Image 2025 05 05 at 8.14.08 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 05 at 8.14.08 PM 3 WhatsApp Image 2025 05 05 at 8.14.09 PM WhatsApp Image 2025 05 05 at 8.14.09 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 05 at 8.14.09 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 05 at 8.14.09 PM 3

One thought on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 215 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!