کراچی: کمشنر کراچی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی، حاظم بھنگوار نے عبداللہ ہارون روڈ کو ماڈل سڑک بنانے کا مشن شروع کر دیا ہے۔ حاظم بھنگوار نے اس منصوبے کو اپنی نگرانی میں لے لیا ہے اور اس کے پہلے مرحلے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز والی کاروں کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار
اس موقع پر حاظم بھنگوار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں سڑک کی بنیادی مرمت پر توجہ دی جائے گی۔ اس میں پیچ ورک، سڑک کی پینٹنگ، نکاسی آب کے نالوں کی صفائی، تجاوزات کا خاتمہ اور شجرکاری شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سڑک کی تزئین و آرائش پر کام کیا جائے گا تاکہ اس کی خوبصورتی اور معیار میں مزید اضافہ ہو سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر جنرل نے کہا کہ یہ تمام کام وہ خود اپنی نگرانی میں کروائیں گے تاکہ معیار اور کام کی رفتار کو یقینی بنایا جا سکے۔