کراچی میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری، کمشنر سید حسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر بڑے پیمانے پر آپریشن

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ آپریشنز کے دوران جمشید کوارٹرز کے یو کے اپارٹمنٹ اور گلشن اقبال کے پرفیوم چوک پر بڑی تعداد میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی مکمل ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کردار ادا کیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ کانفرنس 2025 سے خطاب، سماجی خدمات کو خراجِ تحسین

اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے واضح کیا کہ شہر میں جہاں کہیں بھی غیر قانونی تجاوزات ہوں، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات نے نہ صرف شہر کا حسن خراب کر دیا ہے بلکہ عوامی آمد و رفت اور سہولیات کو بھی متاثر کیا ہے۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں تاکہ کراچی کو صاف، منظم اور عوام دوست شہر بنایا جا سکے۔

عوامی حلقوں نے کمشنر کراچی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی بلکہ بازاروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سہولتیں بھی بحال ہوں گی، جس سے شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہو گی۔

WhatsApp Image 2025 05 02 at 11.28.17 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 02 at 11.28.17 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 05 02 at 11.28.17 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 02 at 11.28.18 PM WhatsApp Image 2025 05 02 at 11.28.18 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 02 at 11.28.18 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 02 at 11.28.19 PM WhatsApp Image 2025 05 02 at 11.28.19 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری، کمشنر سید حسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر بڑے پیمانے پر آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!