قلات: منگچر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، دو دہشتگرد ہلاک – ڈپٹی کمشنر قلات

منگچر (قلات) — ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق، منگچر میں ریاست مخالف عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ متعدد کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اہم ہدایات

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے ریاست مخالف مذموم کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے میں موجود اہم سرکاری عمارتوں پر کنٹرول حاصل کرنا شروع کر دیا ہے اور کلیئرنس آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے اجتناب کریں اور فورسز سے مکمل تعاون کریں تاکہ حالات کو جلد معمول پر لایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور امن قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!