سابقہ ایس ایچ او لیاقت آباد رانا حسیب کے پرائیوٹ بیٹروں نے ایک بار پھر سے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کو متحرک کر دیا ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سا بقہ ایس ایچ او لیاقت آبادرانا حسیب کے پرائیوٹ بیٹروں نے ایک بار پھر سے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کو متحرک کرنا شروع کر رکھا ہے ، رانا حسیب بھی لیاقت آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل پر گشت کرتے نظر آنے لگا ہے اور دکانداروں سے رشوت سمیت گارمنٹس کا کام کرنے والے افراد سے مفت کپڑے بھی لے رہا ہے ،رانا حسیب کی جانب سے جو آرگنائز کرائم کا نیٹ ورک لیاقت آباد میں قائم کیا گیا تھا اسے توڑنے کی وجہ سے موجودہ ایس ایچ اوکے خلاف بھی اس کے پرائیوٹ بیٹر سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگینڈا کر رہے ہیں
،زرائع کے مطابق سابقہ ایس ایچ او لیاقت آباد رانا حسیب کی جانب سے لیاقت آباد میں ایک آرگنائز کرائم کا نیٹ ورک قائم کیا گیا تھا جسے چلانے کے لئے رانا حسیب نے حنان قریشی اور افی نامی دو پرائیوٹ افراد بطور بیٹر رکھے ہوئے تھے جن کا کام گٹکے ماوے والوں سے رشوت وصول کرنا اور لوگوں کو زبردستی اٹھا کر تھانے لا کر ان سے بھتہ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھیلے اور پتھارے والوں سے ہفتہ وار بیٹ جمع کرنا تھا
پولیس کے اعلی افسران کے علم میں یہ بات آنے کے بعد اعلی افسران کی جانب سے پولیس افسر رانا حسیب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور لیاقت آباد تھانے کا چارج پولیس افسر فیض الحسن کے حوالے کیا گیا تھا ، موجودہ افسر نے سب سے پہلے تو آرگنائز کرائم کا نیٹ ورک لیاقت آباد کے علاقے سے ختم کیا جس کے بعد رانا حسیب اور اس کے پرائیوٹ بیٹر وں کی جانب سے لیاقت آباد پولیس کے خلاف منفی پروپیگینڈا سوشل میڈیا پر کرنا شروع کیا گیا
زرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد کے علاقے میں ان دونوں پرائیوٹ بیٹروں افی اور حنان قریشی کی جانب سے عرصہ کئی سالوں سے آرگنائز کرائم چلایا جاتا رہا ہے جسے مکمل طور پر اب پولیس ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے
سابقہ ایس ایچ او لیاقت آباد رانا حسیب ابھی بھی لیاقت آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل پر گشت کرتے دیکھے جا رہے ہیں جو کہ دکانداروں سے اور ٹھیلے پتھارے والوں سے رشوت وصول کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کچھ روز قبل رانا حسیب کی جانب سے ایک گارمنٹس کا کام کرنے والے دکاندار سے مبینہ طور پر مفت میں کپڑے بھی لئے گئے ہیں ،زرائع کا کہنا ہے کہ رانا حسیب لیاقت آباد میں اپنی تعیناتی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور انہوں نے متعدد سیاسی شخصیات سے بھی لیاقت آباد میں اپنی ایک بار پھر سے تعیناتی کے لئے رابطہ بھی کیا ہے تاکہ لیاقت آباد میں آرگنائز کرائم جس میں گٹکا ماوا، منشیات ، شراب اور جوئے سٹے سمیت پانی چوری کا کام شروع کروا کر ایک بار پھر سے ہفتہ وار بنیادوں پر لاکھوں روپے کا کالا دھن کما سکیں
خبر کے سلسلے میں موقف لینے کے لئے پولیس افسر رانا حسیب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی
گئی مگر ان سے ر ابطہ ممکن نہی ہو سکا
