بارش کی نذر پی ایس ایل میچ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

امریکا کا بیان: کشمیر حملے پر بھارت کا ردعمل خطے میں کشیدگی نہ بڑھائے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے کہ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور بعد ازاں دوبارہ شروع نہ ہونے کے سبب ختم کر دیا گیا۔

لاہور کی اننگز کا آغاز فخرزمان اور محمد نعیم نے کیا، تاہم فخرزمان پہلے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں، محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچریاں اسکور کیں اور 102 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی۔

کوئٹہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جہاں محمد عامر کی جگہ نوجوان بولر محمد ذیشان کو شامل کیا گیا، جبکہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیاب الیون کو برقرار رکھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں کے 8، 8 پوائنٹس ہیں۔ لاہور رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے اور کوئٹہ تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “بارش کی نذر پی ایس ایل میچ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!