کراچی تشکر نیوز: چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور وہاں پانی کی متاثرہ لائن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو نے سی او او کو جاری مرمتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
DG ISPR Slams Indian False Flag Claims | Pakistan’s will respond with full force if provoked
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی او او نے مرمتی کام کی رفتار، معیار اور درکار سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ مرمتی کام ہفتے کی شام تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ جامعہ کراچی کو پانی کی فراہمی جلد بحال کی جا سکے۔
انجینئر اسداللہ خان نے واضح کیا کہ مرمتی عمل میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور کام کی مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو جلد از جلد پانی فراہم کیا جا سکے۔
چیف انجینئر ظفر پلیجو نے سی او او کو یقین دہانی کرائی کہ مرمت ہفتے کی شام تک مکمل کر لی جائے گی اور پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن کی ٹیم جامعہ کراچی میں پانی کی فوری بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کام میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

