آرمی چیف کا دشمن کو واضح پیغام، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے منگلا کور کے زیرِ اہتمام "ہیمر اسٹرائیک” فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، یہ مشقیں منگلہ سٹرائیک کور کی قیادت میں ٹلہ فائرنگ رینج میں کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس یو اور اے وی ایل سی کی مشترکہ کارروائی، سرکاری گاڑی چوری کرنے والا گینگ گرفتار

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل عاصم منیر نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور عزم کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو ایک واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی، تو پاک فوج اسے فوری اور بھرپور جواب دے گی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، لیکن قومی مفادات اور جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہم ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کوئی بھی خطرہ ملکی سرحدوں کے قریب نہیں آ سکتا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “آرمی چیف کا دشمن کو واضح پیغام، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!