تشکر نیوز: وفاقی وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
معاذ محبوب کی کے الیکٹرک کلسٹر ہیڈ سے ملاقات، اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ عوامی حلقوں نے پٹرول کی قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق بھی اطلاعات متوقع ہیں، جو آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہو سکتی ہیں۔

