کلکتہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق منگل کی شام کلکتہ کے گنجان آباد کاروباری علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام: کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عطا اللہ تارڑ

کلکتہ پولیس کے سربراہ منوج کمار ورما نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کے وقت ’ریتوراج ہوٹل‘ میں 88 مہمان موجود تھے۔ آگ لگنے کے بعد عمارت گیس چیمبر میں تبدیل ہو گئی، جس سے بظاہر متعدد اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔ کچھ افراد کو ہوٹل کی چھت اور کمروں سے ریسکیو کیا گیا، جبکہ تقریباً ایک درجن زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آگ بجھانے کے نظام کی کمی اور حفاظتی اقدامات کی مسلسل نظراندازی بھارت میں اس نوعیت کے سانحات کو عام بنا چکی ہے۔ گزشتہ سال بہار کے شہر پٹنہ کے ایک ہوٹل میں بھی آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

‘پریس ٹرسٹ آف انڈیا’ نے ہوٹل کی جلتی ہوئی عمارت کی تصاویر جاری کیں، جن میں کئی افراد کو کھڑکیوں اور تنگ کناروں سے جان بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی اخبار ’ٹیلی گراف‘ نے رپورٹ کیا کہ ایک شخص چھت سے کودنے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا۔

منوج ورما کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ آپریشن جاری ہے۔ واقعے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کی، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ کلکتہ، جو مغربی بنگال کا دارالحکومت ہے، ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل ہے اور یہاں حزب اختلاف کی جماعت ترنمول کانگریس کی حکومت قائم ہے۔

One thought on “کلکتہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!