ایم کیو ایم نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں

ایم کیو ایم نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں

ویب ڈیسک تشکُّر نیوز

ایم کیو ایم نے اپنے ووٹرز کو خصوصی طور پر بنائی گئی ایپلی کیشن میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی جانب سے آج شہر کے تمام ٹاؤنز میں موجود ووٹرز کا ایپلی کیشن میں اندراج کیا جائے گا۔

دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک مختلف ٹاؤنز میں کیمپ لگائے جائیں گے، قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیاں ٹاؤنز میں ووٹرز کے رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کریں گیں۔

مختلف ٹاؤنز کے رہائشی اور ایم کیو ایم کے ووٹرز ایپلی کیشن میں خود کو رجسٹرڈ کروائیں گے۔

تنظیمی ڈھانچے کو مزید منظم کرنے کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے عوامی رابطہ مہم بھی تیز کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان 21 جنوری کو شہر میں بڑے سیاسی پاور شو کا بھی مظاہرہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!