راکھی ساونت کی سیما حیدر کے حق میں اپیل: ’’اب وہ بھارتی بہو ہے‘‘

ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں واپس پاکستان نہیں بھیجا جانا چاہیے کیونکہ اب وہ ایک بھارتی بہو ہیں اور ایک ہندوستانی شہری کے بچے کو جنم دے چکی ہیں۔

پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور، تجارتی خسارہ کم کرنے کی تجویز

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت نے کہا کہ سیما حیدر نے بھارت میں شادی کی اور مذہب بھی تبدیل کر کے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے، اس لیے ان کے ساتھ ایسا رویہ ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سیما حیدر ایک عورت ہے، کوئی فٹبال نہیں جسے لات مار کر باہر نکال دیا جائے۔‘‘

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ اگر سیما نے بچے کو جنم نہ دیا ہوتا تو شاید معاملہ مختلف ہوتا، مگر اب انہیں بھارت میں رہنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیما کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

واضح رہے کہ سیما حیدر 2023ء میں اپنے چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے بھارت پہنچیں، جہاں انہوں نے اتر پردیش کے سچن نامی نوجوان سے شادی کی تھی۔ حالیہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے تین دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے تناظر میں سیما حیدر کا معاملہ بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔

One thought on “راکھی ساونت کی سیما حیدر کے حق میں اپیل: ’’اب وہ بھارتی بہو ہے‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!