کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی — اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ/سی آئی اے (کراچی) نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع صبا چورنگی کے قریب چھاپہ مارا، جہاں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کینال منصوبے پر دوٹوک مؤقف: “سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں ہوگا”

کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت محمد امین ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پستول برآمد کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ محمد شعیب کے مطابق شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

One thought on “کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!