کراچی پولیس کا پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کا عزم

کراچی  — کراچی میں 21 اپریل سے 27 اپریل 2025 تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران شہر بھر میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 7082 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

محمود مولوی کا کراچی میں آٹا، چپاتی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 2506، ویسٹ میں 2607 جبکہ ڈسٹرکٹ ساوتھ میں 1969 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے، جس کے تحت حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ اسنیپ چیکنگ، موبائل اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور خفیہ نگرانی کے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹا جا سکے۔

پولیس ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مددگار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے۔
کراچی پولیس شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں کے تعاون سے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس کا پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!